حیدرآباد ۔3مئی (اعتماد نیوز)صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج
مشرقی گوداوری کے پٹھا پورم میں تلگو دیشم کے انتخابی جلسہ کے دوران عوام
سے وعدہ کیا کہ سیما آندھرا میں دو ڈپٹی سی ایم ہونگے۔ ان میں سے ایک بی سی
طبقہ کو ‘اور
کاپو طبقہ کو دوسرا نائب وزیر اعلی بنایا جائیگا۔ انہوں نے
کہا کہ اقتدار کے حصول کے فوری بعد پہلا دستخط قرضوں کی معافی پر کیا
جائیگا۔ انہوں نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو چوروں کی پارٹی قرار دیا۔
اور کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم دینے کا وعدہ کیا۔